مسئلہ کشمیر کا سب سے بہتر اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے، گیلانی

سرےنگر ۔ 19 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے بہتر اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی فارمولہ اس دیرینہ تنازعے کا پائیدار اور مستحکم حل ثابت نہیں ہوسکتا اور نہ خطے میں جاری سیاسی غیریقینیت کو ختم کیا …

سرےنگر ۔ 19 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے بہتر اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی فارمولہ اس دیرینہ تنازعے کا پائیدار اور مستحکم حل ثابت نہیں ہوسکتا اور نہ خطے میں جاری سیاسی غیریقینیت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںجموںو کشمیر، لداخ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک جغرافیائی وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان تمام علاقوں کے 15ملین سے زائد لوگوں کے حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے اور جب تک لوگوں کے اس بنیادی اور پیدائشی حق کو واگزار نہیں کرایا جاتا، کشمیری قوم اپنی جدوجہد کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply