مسابقتی کمیشن نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ کو نووارٹس فارما ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن پاکستان نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ کی جانب سے نووارٹس فارما (پاکستان)لمیٹڈ کے حصول کی درخواست کی منظوری دے دی ۔ دونوں کمپنیوں کے شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت ہونے والی اس ایکوائزیشن کی منظوری کمپٹیشن ایکٹ 2010 اور کمپٹیشن (مرجر کنٹرول)ریگولیشنز 2016 کے تحت دی گئی۔انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ ہانگ کانگ میں قائم سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے جو گیٹس گروپ کا حصہ …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن پاکستان نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ کی جانب سے نووارٹس فارما (پاکستان)لمیٹڈ کے حصول کی درخواست کی منظوری دے دی ۔ دونوں کمپنیوں کے شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت ہونے والی اس ایکوائزیشن کی منظوری کمپٹیشن ایکٹ 2010 اور کمپٹیشن (مرجر کنٹرول)ریگولیشنز 2016 کے تحت دی گئی۔انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ ہانگ کانگ میں قائم سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے جو گیٹس گروپ کا حصہ ہے۔ نووارٹس پاکستان ملک کی نمایاں فارماسٹیکل کمپنی ہے اور مختلف طبعی ادویات کی تیاری، درآمد، فروخت اور ڈسٹری بیوشن کے کاروبار سے منسلک ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی ذیلی کمپنیاں گیٹس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ اور سائی لائف فارما پرائیویٹ لمیٹڈ پہلے سے موجود ہیں۔ مسابقتی کمیشن کے جائزے کے مطابق کچھ شعبوں جیسے کہ ذیابیطس، اینٹی ریمیٹکس، اینٹی ایپی لیپٹکس اور قلبی ادویات میں دونوں کمپنیوں کی سرگرمیاں اوورلیپ کرتی ہیں، تاہم ان کا مشترکہ مارکیٹ شیئر اتنا زیادہ نہیں کہ مارکیٹ میں مقابلے کی صورتحال پر منفی اثر ڈالے۔درخواست کے جائزے کے بعد کمیشن نے قرار دیا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن کسی بھی متعلقہ مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا نہیں کرتی اور نہ ہی مارکیٹ میں کمپٹیشن پر اثر انداز ہو گی لہٰذا حصول کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 31(1)(d)(i) کے تحت منظوری دے دی گئی ہے۔