مسابقتی کمیشن کی کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل کو اسٹینڈفارم پاکستان خریدنے کی اجازت

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے اسٹینڈفارم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کمپنی کی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے۔ دونوں کمپنیاں ایک ہی گروپ کے انفرادی شیئر ہولڈرز کی مشترکہ ملکیت ہیں۔بدھ کے روز مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق سٹینڈفارم پاکستان فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل کے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے اسٹینڈفارم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کمپنی کی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے۔ دونوں کمپنیاں ایک ہی گروپ کے انفرادی شیئر ہولڈرز کی مشترکہ ملکیت ہیں۔بدھ کے روز مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق سٹینڈفارم پاکستان فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل کے شعبے میں کام کرتی ہے اور مختلف مصنوعات ، جن میں اینٹی ریمیٹکس، اینلجیسک، وٹامنز اور منرل سپلیمنٹس، گیسٹروانٹسٹائنل ادویات، اینٹی بایوٹکس، اور سائیکولیپٹکس شامل ہیں، کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوش سے منسلک ہے۔

دوسری جانب، کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل بنیادی طور پر گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹ ہے اور اس کا فارماسیوٹیکل یا نیوٹرٰیسوٹیکل مارکیٹ سے منسلک نہیں ہے۔مسابقتی کمیشن کے جائزہ کے مطابق یہ مارکیٹ میں کسی اضافی ارتکاز کا باعث نہیں بنے گی۔ پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل مارکیٹیوں میں مسابقت کی بہتر صورتحال موجود ہے ، جہاں فعال کمپنیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اور نئ کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری جاری ہے۔یہ ٹرانزیکشن دراصل گروپ کے اندرونی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے، جس سے حتمی انتظامی کنٹرول یا ملکیت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔

مزید خبریں