مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی وسائل میں توسیع پر ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی وسائل میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کے لئے وفاقی حکومت اپناکرداراداکررہی ہے، آبادی میں اضافے نے پوری دنیا کی زمین اور پانی کے ذخائر پربوجھ ڈالاہے، اس لئے لازمی ہے کہ آبی ذخائرکومحفوظ رکھاجائے۔ وہ گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیوپی …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی وسائل میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کے لئے وفاقی حکومت اپناکرداراداکررہی ہے، آبادی میں اضافے نے پوری دنیا کی زمین اور پانی کے ذخائر پربوجھ ڈالاہے، اس لئے لازمی ہے کہ آبی ذخائرکومحفوظ رکھاجائے۔ وہ گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کرداراداکیاجاسکتاہے اس کے لئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری، فصلوں کوپانی دینے کے لئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگاناجس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کومتعارف کروانا ہوکی اشدضرورت ہے۔