مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی نمو مستحکم رہنے کی پیشنگوئی، عالمی بینک

مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی نمو مستحکم رہنے کی پیشنگوئی، سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبے اور مستحکم میکرو اکنامک صورتحال پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عالمی بینک واشنگٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبے اور مستحکم میکرو اکنامک صورتحال پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم کردار ادا کر رہے …

مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی نمو مستحکم رہنے کی پیشنگوئی، سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبے اور مستحکم میکرو اکنامک صورتحال پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عالمی بینک

واشنگٹن ۔ 5 جون (اے پی پی) سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبے اور مستحکم میکرو اکنامک صورتحال پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات عالمی بینک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ میں مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی نمو مستحکم رہنے کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ ”جون 2017ءگلوبل اکنامک پراسپیکٹس“ نامی رپورٹ کے مطابق سازگار موسمی حالات اور کپاس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں زرعی پیداوار اور سی پیک انفراسٹرکچر منصوبے مستحکم میکرو اکنامک صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں نجی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ خشک سالی کے خاتمہ کے بعد زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے تعاون سے امدادی پروگرام کے باعث میکرو اکنامک صورتحال اور براہ راست غیر م لکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی نمو بڑھ کر 5.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے اور جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انفراسٹرکچر کی بہتری پر اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان میں توانائی کی فراہمی اور سلامتی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply