راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے …
مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سولجر کلب کا بھی افتتا ح کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور جوانوں کی سنائپر ٹریننگ کا معائنہ کیا۔سنائپرٹریننگ کے دوران جوانوں نے 15 سو میٹر تک فاصلہ پر کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔








