مقبوضہ بیت المقدس ۔ 26 جون(اے پی پی) مسجد اقصٰی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اورپیلیٹ گن کے استعال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو علی الصبح اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ فوجیوں کی معیت میں مسجد اقصیٰ کمپاونڈ میں داخل ہوا اس دوران وہاں موجود فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اورنعرے بازی کی۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے …
مسجد اقصٰی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اورپیلیٹ گن کے استعال سے متعدد فلسطینی زخمی

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔ 26 جون(اے پی پی) مسجد اقصٰی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اورپیلیٹ گن کے استعال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو علی الصبح اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ فوجیوں کی معیت میں مسجد اقصیٰ کمپاونڈ میں داخل ہوا اس دوران وہاں موجود فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اورنعرے بازی کی۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے آنسوگیس اورربڑ کی گولیاں فائرکیں جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فورسز نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاہے۔








