مسجد اقصیٰ میں دوسرے روز بھی جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جون (اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔اردن کے تحت اسلامی وقف نے اسرائیلی حکام پر رمضان کے دوران سمجھوتا توڑنے کا الزام عاید کیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ان …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 28 جون (اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔اردن کے تحت اسلامی وقف نے اسرائیلی حکام پر رمضان کے دوران سمجھوتا توڑنے کا الزام عاید کیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربر کی گولیاں چلائی ہیں۔فلسطینی نوجوانوں نے پولیس کی کارروائی سے بچنے کے لیے جوابی پتھراو کیا ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply