مکہ مکرمہ۔18اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ نے سرکاری دورے کے دوران کمبوڈیا کے نائب وزیر اشعری ایوب سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام کی کمبوڈیا کے وزیر سے ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات خصوصا اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں کمبوڈیا میں مسلمانوں کی خدمت کرنا …
مسجد الحرام کے امام شیخ بندر بلیلہ کی کمبوڈیا کے وزیر سے ملاقات

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔18اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ نے سرکاری دورے کے دوران کمبوڈیا کے نائب وزیر اشعری ایوب سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام کی کمبوڈیا کے وزیر سے ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات خصوصا اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں کمبوڈیا میں مسلمانوں کی خدمت کرنا شامل ہے۔
انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کے مراکز کا دورہ کیا اور ملک کی سب سے بڑی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی ہے۔شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کا خطبہ سننے اور امامت میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے۔نماز کے بعد بڑی تعداد میں لوگ شیخ بندر بلیلہ سے ملے اور یادگار تصویریں بنوائیں۔ اشعری ایوب نے کمبوڈیا اور اس کے عوام کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کو سراہا جس میں طلبہ کےلیے سکالرشپس کی فراہمی اور مساجد کی تعمیر شامل ہے۔








