مسجد نبوی میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی انتظامات مزید سخت

مدینہ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) مسجد نبوی اور روضہ رسول کی انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص عبادت کے مقامات میں کورونا سے بچاﺅ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ مسجد نبوی میں خواتین کی فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے مسجد کی …

مدینہ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) مسجد نبوی اور روضہ رسول کی انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص عبادت کے مقامات میں کورونا سے بچاﺅ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ مسجد نبوی میں خواتین کی فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے مسجد کی صفائی اور طہارت کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ مسجد کے فرش اور قالینوں کو صاف رکھنے کے خواتین زائرین کی تمام ضروریات پوری کرنے اور نہیں عبادت کے لیے معیاری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسجد کی صفائی کا عملہ وضو گاہ، مسجد سے متصل دفاتر، سیڑھیوں اور دیگر مقامات کی ایک دن میں 10 بار صفائی کا اہتمام کرتا ہے۔ خواتین پر مشتمل عملہ ہاتھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک چڑھا کراپنی حفاظت کے بھی تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کے مقام پرآپ زم زم کے کولر اٹھانے کے بعد ان کی جگہ زم زم کی پیک شدہ بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے خواتین امور سارہ بنت مقبل الحیسونی نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے سخت احتیاطی اقدامات کے احکامات صادر کیے ہیں۔