مسرت عالم پیدائشی حریت پسند ہیں، انہیں نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 24 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ پیدائشی طورپر حریت پسند ہیں جو ہمیشہ جدوجہد آزادی میں پیش پیش رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ …

سرینگر ۔ 24 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ پیدائشی طورپر حریت پسند ہیں جو ہمیشہ جدوجہد آزادی میں پیش پیش رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلسل طور پر نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے مسرت عالم کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل نظربندی کا کوئی آئینی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ مسرت عالم نے ایک سیاسی جلسے میں آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے تھے، جس پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا تھا اور اسوقت کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے محض اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں دوبارہ نظر بند کر دیا تھا ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت اپنے سیاسی فوائد کے حصول کے لیے مسرت عالم بٹ کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply