مسلسل کاوشوں کے بعد افغانستان ، چین، پا کستان ، ترکی اور روس کے ما بین پارلیما نی اتحاد کی تجویز آج ایک ٹھوس صورت اختیا رکر چکی ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تین سال کی مسلسل کاوشوں کے بعد پہلی مرتبہ خطہ کو در پیش مسائل کے حل کےلئے افغانستان ، چین، پا کستان ، ترکی اور روس کے ما بین پارلیما نی اتحاد کی تجویز آج ایک ٹھوس صورت اختیا رکر چکی ہے، اپنے تمام دوست ممالک کے ہم منصبوں کے شکر گزار …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تین سال کی مسلسل کاوشوں کے بعد پہلی مرتبہ خطہ کو در پیش مسائل کے حل کےلئے افغانستان ، چین، پا کستان ، ترکی اور روس کے ما بین پارلیما نی اتحاد کی تجویز آج ایک ٹھوس صورت اختیا رکر چکی ہے، اپنے تمام دوست ممالک کے ہم منصبوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور علا قائی رابطوں کو مضبوط بنانے کےلئے 23 سے 25 دسمبر تک اسلام آباد میں ہونے والی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کےلئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی 6 ممالک کی سپیکرز کانفرنس کے سلسلہ میں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ سپیکر نے کہا کہ ان 6 ممالک کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی تحقیق اور تجربات کے باعث کاروباری و تجارتی حجم کو بڑھانے کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس باہمی بیٹھک سے خطہ میں امن کی نئی راہیں کھلیں گی اور مکالمہ کی نئی جدتیں روشن ہوں گی، یہ کانفرنس پائیدار ترقی کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

Leave a Reply