مسلمان مظلوم کشمیریوں کیلئے دعا کریں ،آیت اللہ علی خامنائی

تہران ۔ 21 اگست (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ایک بار پھر کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خامنائی نے حج کے موقع پر ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسلمانوںسے کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ مسلمانوں …

تہران ۔ 21 اگست (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ایک بار پھر کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خامنائی نے حج کے موقع پر ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسلمانوںسے کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ مسلمانوں کو مغرب کی شیطانی پالیسیوں سے باخبر رہنا چاہیے جو انہیں ایک دوسرے سے لڑا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حج ہمیں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے اور استعماری قوتوں کو مسترد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ خامنائی نے خبردار کیاکہ اسلام کے دشمنوںنے ہمیشہ مسلمانوںکو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش کی ہے ۔