مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، فضل الرحمن کا بیانیہ پاکستان سے متصادم ہے، سیّد ذوالفقار بخاری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج، منتخب جمہوری حکومت ایک طرف جبکہ بھارت اور اس کی پراکسی اپوزیشن کی 11 جماعتیں دوسری جانب ہیں۔ اسلام آباد میں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، فضل الرحمن کا بیانیہ پاکستان سے متصادم ہے، جو بھارت …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج، منتخب جمہوری حکومت ایک طرف جبکہ بھارت اور اس کی پراکسی اپوزیشن کی 11 جماعتیں دوسری جانب ہیں۔ اسلام آباد میں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، فضل الرحمن کا بیانیہ پاکستان سے متصادم ہے، جو بھارت چاہتا ہے وہی سب یہ اپوزیشن جماعتیں بھی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، عمران خان اور اوورسیز پاکستانیز صرف پاکستان کے بیانیہ پر ہیں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے یا بھارت کی پراکسی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ لیگی رہنما ایاز صادق نے حالیہ بیان کے بعد کوئی کمی نہیں چھوڑی، ایاز صادق اب خود بھارت کا جہاز بھی اڑا کر پاکستان کی سرحد میں لے آئیں۔