پشاور۔24اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میںخواتین کی سیاسی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرکز میںکئی خواتین کابینہ کا حصہ ہےں اور اہم ذمہ داریاں ان کے سپردکی گئی ہیں اور وہ احسن طریقے سے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا …
مسلم لیگ (ن)ملک میںخواتین کی سیاسی سرگرمیوںکوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، امیر مقام
پشاور۔24اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میںخواتین کی سیاسی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرکز میںکئی خواتین کابینہ کا حصہ ہےں اور اہم ذمہ داریاں ان کے سپردکی گئی ہیں اور وہ احسن طریقے سے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خواتین ونگ کو مزید مستحکم کریں گے، جلد ہی پشاور میں خواتین کا ایک بہت بڑا کنونشن منعقد کیا جائیگا، ضلعی اور یونین کونسلز سطح پرتنظیمیں تشکیل دے کر پارٹی کو منظم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاور کینٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی اورصوبائی خواتین ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے صوبائی صدر و ممبرقومی اسمبلی طاہرہ بخاری کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے وزیراعظم محمدنوازشریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انجینئر امیر مقام نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکنوںکو متحرک کیا جائے اور وزیراعظم محمدنوازشریف کے وژن اورمشن کوگھرگھرتک پہنچائیں۔









