مسلم لیگ (ن)کا کردار 90 کی دہائی سے قوم کے سامنے ہے ، مرزا شہزاد اکبر

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا کردار90کی دہائی سے قوم کے سامنے ہے لیکن افسوس سپریم کورٹ، پارلیمان، قومی عسکری اداروں کے بعد اس کرپٹ ٹولے نے آج قائداعظم کے مزار کا تقدس بھی پامال کر دیا۔ اتوار کو مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری اور نعرے بازی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا کردار90کی دہائی سے قوم کے سامنے ہے لیکن افسوس سپریم کورٹ، پارلیمان، قومی عسکری اداروں کے بعد اس کرپٹ ٹولے نے آج قائداعظم کے مزار کا تقدس بھی پامال کر دیا۔ اتوار کو مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری اور نعرے بازی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ آج اس کرپٹ ٹولے نے قائداعظم کے مزار کا تقدس بھی پامال کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کو اس حرکت پر قوم سے فوری معافی مانگنی چاہیے۔

مزید خبریں