مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے.خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اپنی مربوط پالیسیوں کے ساتھ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی واقعات میں کمی اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اپنی مربوط پالیسیوں کے ساتھ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی واقعات میں کمی اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ۔ملک کے مثبت تشخص میں بہتری سے سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کا منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے کے لئے تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ۔