اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا اس امر …
مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی، ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کےلئے کوششیں جاری رکھے گی،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کےلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے باہرکرنے کی کوششوں کے باوجود مخالفین مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں یکے بعد دیگر ے ناکام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا پاکستان کی سیاست سے کردار کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا اور نواز شریف ایک سیاسی رہنما سے بھی کئی درجے آگے بڑھ کر ایک نظریے اور سوچ کا نام بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف ایک سوچ کا نام ہیں اور یہ سوچ کسی عہدے کی محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک چھوٹے کارکن سے لے کر نومنتخب صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف تک سب کے قائد محمد نواز شریف ہی ہیں ، مستقبل میں بھی مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سوچ اور نظریے کے دائرہ کار میں رہتی ہوئی عوام اور پارلیمنٹ کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی گی۔








