اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ بدھ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق، وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت وفاقی …
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ بدھ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق، وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت وفاقی وزرائ، وزرائے مملکت، ارکان پارلیمنٹ اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے جنرل کونسل کے اڑھائی ہزار سے زائد ارکان نے شرکت کی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کیا تھا۔ شہباز شریف کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ اس طرح مرکزی جنرل کونسل نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ وزیر قانون محمود بشیر ورک نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کیلئے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ ان کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے پارٹی صدور تجویز کنندگان میں شامل ہیں۔ اس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔








