اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ءاپنے مقررہ وقت پر ہوں گے قبل از وقت انتخابات کا امکان نہیں ‘ شیخ رشید اور عمران خان کو اس حوالے سے بہت جلدی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن، دہشت گردی کو ختم کر کے سیاسی استحکام پیدا کیا، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، چوہدری جعفر اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ءاپنے مقررہ وقت پر ہوں گے قبل از وقت انتخابات کا امکان نہیں ‘ شیخ رشید اور عمران خان کو اس حوالے سے بہت جلدی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جبکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا کیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، عام انتخابات 2018ءمیں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ سینیٹ نے بھی اتفاق رائے سے حلقہ بندیوں کا بل منظور کرلیا ہے اب انتخابات میں تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہوئی ہیں اس بات پر خوش ہیں۔گزشتہ 4 سالوں کے دوران قومی ایشوز پر تمام سیاسی قیادت مل بیٹھی اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے۔








