اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طبعیت زیادہ بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت اہم شخصیات نے ان کی …
مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طبعیت زیادہ بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت اہم شخصیات نے ان کی قومی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔








