مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے ثبوت پیش نہیںکرسکی ہے‘ مختلف اداروں اور پارلیمنٹ کے بارے میں کیسی کیسی زبان استعمال کی گئی‘ سات ماہ قبل انہوں نے جو بات کی تمام دروازے کھٹکھٹانے اور اداروں کی تضحیک کے بعد آج پھر اسی جگہ پر آکر وہی بات کر رہے ہیں‘ انہوں نے منی …

اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے ثبوت پیش نہیںکرسکی ہے‘ مختلف اداروں اور پارلیمنٹ کے بارے میں کیسی کیسی زبان استعمال کی گئی‘ سات ماہ قبل انہوں نے جو بات کی تمام دروازے کھٹکھٹانے اور اداروں کی تضحیک کے بعد آج پھر اسی جگہ پر آکر وہی بات کر رہے ہیں‘ انہوں نے منی لانڈرنگ‘ ٹیکس چوری‘ اثاثے چھپانے کا آج اپنی تقریروں میں ذکر تک نہیں کیا۔ بس ایک وکیل کی بات لے کر اس کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، 35 پنکچر کی طرح ان کا یہ بیان بھی سیاسی ہے‘ تحریک انصاف بتائے کہ جنرل حامد کو جب نیب سے فارغ کیا گیا تو اس وقت کون کون سے کیس ان کے زیر سماعت تھے‘ تیسرے درجے کی دوائیاں بنانے کا کیس سامنے آنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر طورو کو فارغ کیا گیا‘ ان کی کرپشن کے ساتھ کوئی سنجیدگی نہیں ہے‘ نواز شریف سے یہاں آکر وضاحت طلب کرنے والے بتائیں کہ عمران خان کیوں یہاں سے غائب ہیں۔

Leave a Reply