مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کی جرات اور سیاستدانوں کی تضحیک کرے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پارلیمنٹ پر …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کی جرات اور سیاستدانوں کی تضحیک کرے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پارلیمنٹ پر حملے ہو رہے ہیں، سپیکر جب افسران کو بلائیں تو وہ نہیں آتے، جب ان کی ترقیوں کا معاملہ ہو تو وہ دن رات سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ایڑھیاں رگڑتے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ سب کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے، جو ملک کو ایٹمی قوت بنائے اسے جلاوطنی، جو سی پیک شروع کرے اسے حکومت سے نکال دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں