اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش پر بیوقوفوں کی طرح جھوٹ بولا ہے،انہیں یہ پیشکش کرنے والے کا نام قوم کو بتانا ہوگا، وہ اور جہانگیر ترین اپنے خلاف لگے الزامات کے حوالے سے ثبوت پیش نہیں کر رہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …
مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیزکی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش پر بیوقوفوں کی طرح جھوٹ بولا ہے،انہیں یہ پیشکش کرنے والے کا نام قوم کو بتانا ہوگا، وہ اور جہانگیر ترین اپنے خلاف لگے الزامات کے حوالے سے ثبوت پیش نہیں کر رہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمرا ن خان کے تمام الزامات ایک ایک کر کے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان گھوڑا ہسپتال، پینتیس پنکچر اور انتخابات میں دھاندلی جیسے الزامات لگا چکے ہیں اور مذکورہ الزامات کے بعد اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ یہ سیاسی بیان تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اب مسلم لیگ (ن) پر 10 ارب روپے کی پیشکش کے جھوٹے الزام پر بھی بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ،انہیں سامنے آنا ہوگا اور پیشکش کرنے والے شخص کا نام قوم کو بتانا ہوگا۔









