اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردارادا کررہے ہیں ، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔ منگل کو یہاںسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے چنگل سے نکلنے کے …
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردارادا کررہے ہیں ، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔ منگل کو یہاںسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے چنگل سے نکلنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ملک کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے اور دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہ رہی ہے جس کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ، سی پیک کے قدم جمانے کے بعد دہشتگردی کی لہر کی سب کو سمجھ آنے لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو مل کر جنگ لڑنا ہے، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔









