اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ عمران خان نئے پاکستان کے روپ میں پرانے پاکستان کا آخری ہتھکنڈا ہے، الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کسی نے توہین عدالت کی درخواست نہیں دی، الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی اداروں کی لاشیں بکھیر دی ہیں جبکہ ن لیگ کو دیوار …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ عمران خان نئے پاکستان کے روپ میں پرانے پاکستان کا آخری ہتھکنڈا ہے، الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کسی نے توہین عدالت کی درخواست نہیں دی، الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی اداروں کی لاشیں بکھیر دی ہیں جبکہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ سمیت کسی عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل پیش ہوتا ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ تین سال پہلے جاری ہوئے، انہوں نے 10 ارب کے جھوٹے دعوے کا بھی جواب نہیں دیا، ہمیں الیکشن کمیشن کے صبر پر بھی حیرانی ہے، عمران خان الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، اب حیلے بہانوں سے کام نہیں چلے گا اور جواب دینا ہوگا۔








