اسلام آباد ۔23 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے دبئی سے 2 ملین ڈالر چندہ لیا اور اب اسی بات پر وہ الیکشن کمیشن پھنس چکے ہیں، گھبرائیں نہیں اب ان کی تلاشی شروع ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات کا خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے دبئی سے 2 ملین ڈالر چندہ لیا اور اب اسی بات پر وہ الیکشن کمیشن پھنس چکے ہیں، گھبرائیں نہیں اب ان کی تلاشی شروع ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے پیسے لاکر ملک میں سیاست کرنا غیر قانونی ہے۔ عمران خان جلسے اور لاک ڈاﺅن دھرنوں سے عدالت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جعلی اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش میں لگے ہیں۔








