اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے، جج صاحبان کے ریمارکس پر کسی کو خوش نہیں ہونا چاہئے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، کسی …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے، جج صاحبان کے ریمارکس پر کسی کو خوش نہیں ہونا چاہئے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زیر سماعت مقدمہ پر بیان دے، دونوں اطراف نے اپنے اپنے دلائل دینے ہیں اور عدالت کو ثبوت فراہم کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے، کبھی کہنا کہ عدالت کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے جبکہ کبھی بیان آتا ہے کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر جائیں گے ان تمام باتوں کا کیا مقصد ہے۔








