اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عدالت میں منی ٹریل پیش کی ہے اب عمران خان کی منی ٹریل کہاں ہے، عمران خان سے تو صرف دو تین سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ عمران خان کے نزدیک قطری خط غلط ہے …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عدالت میں منی ٹریل پیش کی ہے اب عمران خان کی منی ٹریل کہاں ہے، عمران خان سے تو صرف دو تین سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ عمران خان کے نزدیک قطری خط غلط ہے تو ٹائی کوٹ پہن کر لاکھوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے والا کیسے درست ہے، دوسروں کی آف شور کمپنی غلط اور آپ کی جانب سے بنائی گئی آف شور کمپنی درست کس طرح ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے بھتیجے کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے تو ہمیں بتایا جائے کہ عمران خان کی طرف سے دوسرے لوگوں کے نام پر اکاﺅنٹ کیوں کھلوائے گئے ۔








