مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) نے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں،آج کل عدالت میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ پی ٹی آئی کونسی سی ہے اور پیپلزپارٹی کونسی ہے ۔سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) نے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں،آج کل عدالت میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ پی ٹی آئی کونسی سی ہے اور پیپلزپارٹی کونسی ہے ۔سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ آج بہت سے ایسے لوگ سپریم کورٹ میں آتے ہیںجنہیں کئی بار قوم سے مسترد کردیا ہے اور جومحمد نواز شریف کوہرانے میں بار بار ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی یہ لوگ اس امید پر سپریم کورٹ میں آتے ہیں کہ آج کی تاریخ سے ان کی کوئی جیت نکلے اور یہ کسی اورطرح وزیر یا وزیراعظم نہیں بن سکے تو اس طرح وزیراعظم بن جائیں ، ان کی خواہش ہے کہ عوامی عدالت سے سرخرو اور کامیاب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کوئی اورعدالت ہٹا دے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تو مقدمہ صرف اتنا سا ہے کہ کیا کوئی کرپشن ہوئی یا کہیں اختیارات کا ناجائز استعمال ہوا ہے ۔اگر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا تو ہمیں جزا اورسزا کی کوئی فکر نہیں ، ہم مقدمہ جیت گئے، ہمارا مقدمہ عوام کی عدالت میں بھی بار بار یہی ہے اورعدالت عالیہ میں بھی یہی ہے۔

Leave a Reply