اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکسان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنے وطن پاکستان آنا چاہتا ہوں لیکن فی الحال مجھے میرے ڈاکٹر وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے،میرا یہاں علاج جاری ہے،مجھے اپنے ڈاکٹروں کی بات بھی سننا پڑتی ہے،میرا خاندان بھی مجھے یہاں اپنا علاج جاری رکھنے اور ڈاکٹروں …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکسان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنے وطن پاکستان آنا چاہتا ہوں لیکن فی الحال مجھے میرے ڈاکٹر وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے،میرا یہاں علاج جاری ہے،مجھے اپنے ڈاکٹروں کی بات بھی سننا پڑتی ہے،میرا خاندان بھی مجھے یہاں اپنا علاج جاری رکھنے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیتا ہے،اپنی میڈیکل رپورٹس مسلسل عدالت کو بھیج رہا ہوں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل 26 اپریل کو میرا دوپہر ڈیڑھ بجے دوبارہ چیک اپ ہے،اللہ کرے کہ یہ بہتر ہو،اگر میرے ڈاکٹروں نے مجھے طبی طور پر تندرست قرار دیا،مجھے سفر کرنے کی اجازت دی تو میں ضرور کروں گا ورنہ بڑے ادب کے ساتھ پھر چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنے کونسل کے ذریعے یہاں کی رپورٹ بھیجوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ڈاکٹروں نے مجھے ابھی 6 سے 8 ہفتے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ یہاں کی رپورٹ غلط نہیں ہو سکتی کیونکہ رپورٹ کی یہاں کی وزارت خارجہ تصدیق کرتی ہے،اس کے بعد میں یہ رپورٹ بھیجتا ہوں۔








