مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازجنازہ اداکر دی گئی ،وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازجنازہ منگل کو اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نماز جنازہ حافظ نسیم خلیل نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازجنازہ منگل کو اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نماز جنازہ حافظ نسیم خلیل نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں مرحوم کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی، بھائی شاہد صدیقی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی، پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری، ارکان پارلیمنٹ، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں، صحافیوں، ادیبوں، اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم عرفان صدیقی کی سیاسی، علمی اور صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ سیاست، صحافت، تعلیم اور ادب کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین تھے۔ مرحوم دو ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا انتقال پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ہوا۔ منگل کی شام ان کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں