مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ”ووٹ کو عزت دو“ آئندہ الیکشن میں ہمارا منشور ہو گا اور قوم آئندہ عام انتخابات کو ریفرنڈم بنائے گی، سینٹ الیکشن کے حوالہ سے جو تماشا لگا اس میں ”وہ جیت کر بھی ہار گئے اور ہم ہار کر بھی جیت گئے“، بنی گالہ ، بلاول …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ”ووٹ کو عزت دو“ آئندہ الیکشن میں ہمارا منشور ہو گا اور قوم آئندہ عام انتخابات کو ریفرنڈم بنائے گی، سینٹ الیکشن کے حوالہ سے جو تماشا لگا اس میں ”وہ جیت کر بھی ہار گئے اور ہم ہار کر بھی جیت گئے“، بنی گالہ ، بلاول ہاﺅس اور کے پی کے والوں کا کوئی قدکاٹھ نہیں، یہ چابی سے چلنے والے کھلونے ہیں، یہ قوم کے لیڈر نہیں شرمندگی ہیں، جن کے دل میں کھوٹ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، ہمارا کردار عوام کے سامنے ہے، قوم کی رسوائی نہیں چاہتے، مجھے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں، میرا کوئی ذاتی مفاد یا ایجنڈا نہیں، صرف اور صرف قوم کی تقدیر بدلنا میرا ایجنڈا ہے، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

مزید خبریں