مسلم لیگ (ن) کے مخالفین اپنے علاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبود کا کوئی کام نہیں کر رہے‘ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتیں اپنے علاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبود کا کوئی کام نہیں کر رہی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی لینے کی وجہ سے پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتیں اپنے علاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبود کا کوئی کام نہیں کر رہی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی لینے کی وجہ سے پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) حکومت کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی منصوبہ جات لانچ کئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ کے لوگوں کی خوشحالی کے لئے خاطر خواہ کارکردگی دکھائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو قبول کیا ہے جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے اور عدلیہ آزادی سے ملک میں اپنا کام سرانجام دے رہی ہے۔

Leave a Reply