مشال یاسین ملک کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات

مشال یاسین ملک کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات، آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کی توسیع اور کشمیری خواتین کی بااختیاری کیلئے موبلائزیشن کے معاملات پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال یاسین ملک نے بدھ کو سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات …

مشال یاسین ملک کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات، آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کی توسیع اور کشمیری خواتین کی بااختیاری کیلئے موبلائزیشن کے معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال یاسین ملک نے بدھ کو سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور انہیں بطور سیکرٹری بی آئی ایس عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران آزاد جموں اور کشمیر میں بی آئی ایس پی کی توسیع اور کشمیری خواتین کی بااختیاری کیلئے موبلائزیشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر میں بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد 106193ہے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے آزاد جموں کشمیر میں بی آئی ایس پی اقدامات کی توسیع کیلئے ان سے مدد کی درخواست کی اور بہتر مستقبل کیلئے بی آئی ایس پی مستحقین کو متحرک کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم پر بطور سفیر بی آئی ایس پی مشال ملک کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گا اور عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات کے بی آئی ایس پی کے وژن کو فروغ دے گا۔ مشال ملک نے کہا کہ بی آئی ایس پی پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کی بااختیاری اور غربت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں بہت خوش ہوںگی۔ سیکرٹری عمر حمید خان نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک میں خواتین کی بااختیاری کا اہم پروگرام ہے جو ملک بھر کی خواتین کو مالی اور سماجی طور پر بااختیار بنا رہا ہے۔

Leave a Reply