مشاہد حسین سید کی کیپٹن حسنین نواز شہید کی رہائشگاہ پر آمد اور گفتگو

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دبنگ،پارلےمنٹ جاندار جبکہ سول اور عسکری قےادت مےں مکمل ہم آہنگی موجود ہے،افواج پاکستان مشرقی و مغربی محاذ سمیت ملک کے اندر دہشت گردی کیخلاف مردانہ وار مقابلہ کر ر ہی ہے جبکہ پارلےمنٹ بھی بخوبی اپنا کردا ادا کر ہی ہے، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید …

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دبنگ،پارلےمنٹ جاندار جبکہ سول اور عسکری قےادت مےں مکمل ہم آہنگی موجود ہے،افواج پاکستان مشرقی و مغربی محاذ سمیت ملک کے اندر دہشت گردی کیخلاف مردانہ وار مقابلہ کر ر ہی ہے جبکہ پارلےمنٹ بھی بخوبی اپنا کردا ادا کر ہی ہے، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان اور ایران کا دورہ خوش آئند ہے‘ وہ ہفتہ کے روز کمیٹی کے دیگر ارکان اور مقامی نمائندوں کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں کیپٹن حسنین نواز شہید کی رہائشگاہ پر آمد کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے‘ اس موقع پر ممبر ہاﺅس آف لارڈز برطانےہ لارڈ نذےر احمد، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی‘ سینیٹر محمد جاوید عباسی‘ سینیٹر محمد اعظم خان سواتی‘ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب سمیت دیگر مقامی نمائندے بھی موجود تھے‘

Leave a Reply