اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اس لیے سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا …
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پاناما پیپرز پر تحقیقات کر رہی ہے سب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں،وزیر مملکت انوشہ رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اس لیے سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تبصرہ کہ سیتا وائٹ کون ہے ، اس پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو جلن توہوئی ہے لیکن عمران اس کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے چندے کے پیسوں سے جوا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ باہر بھیجے گئے پیسوں میں سے ایک روپے کا بھی حدیبیہ پیپرز ملز سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے جے آئی ٹی کے سامنے ایک مردہ رپورٹ پیش کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انوشہ رحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان کوئی این آر او سائن نہیں ہوا ۔ یہ این آر او پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے درمیان ہوا تھا۔








