مشترکہ حریت قیادت کی عمر عادل ڈار کی گرفتاری اور کالے قانون کے تحت جیل منتقلی کی مذمت

سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے حریت رہنماءعمر عاد ل ڈار کی گرفتاری اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموںکی کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا …

سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے حریت رہنماءعمر عاد ل ڈار کی گرفتاری اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموںکی کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ عمرعادل ڈار حریت رہنماءحکیم عبدالرشید کے ہمراہ یکم اگست کو دفعہ 35Aکے سلسلے میں حریت قیادت کا ایک خط لیکر بار ایسو ی سیشن اِسلام آباد کے وکلاءسے ملنے گئے تھے اور عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا او رکسی عدالت میں پیش کئے بغیرانہیں کالاقانون پی ایس اے لگاکر کٹھوعہ جیل منتقل کردیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ یکم اگست کو بھی پولیس کے سربراہ کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ دفعہ 35Aکے معاملے پر کسی بھی پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا۔

مزید خبریں