مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط اہم ہیں، دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی عمل کے لیے خطرہ ہیں، تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اسلام آباد کانکلیو سے خطاب ابتدائی خبر

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی عمل کے لیے خطرہ ہیں، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی عمل کے لیے خطرہ ہیں، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2025 بعنوان تھیمیٹک فوکس: ”ری امیجننگ سائوتھ ایشیا: سکیورٹی ، اکانومی، کلائمیٹ، کنیکٹیویٹی“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت ناخواندگی اور ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظر نامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، یہ سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے اس لئے جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے،جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جارہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرت مرتب ہورہے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا کے خطے کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام دو اسلام آباد کانکلیو کے دوسرے روز جمعرات کو اختتامی سیشن میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔

مزید خبریں