ٹوکیو۔25دسمبر (اے پی پی):مشرقی جاپان میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تصدیق کے بعد 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق صوبہ ایباراکی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس …
مشرقی جاپان میں پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تصدیق، 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا

مزید خبریں
ٹوکیو۔25دسمبر (اے پی پی):مشرقی جاپان میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تصدیق کے بعد 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شنہوا کے مطابق صوبہ ایباراکی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔جاپان میں رواں سیزن کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔








