واشنگٹن ۔ 5 فروری (اے پی پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دور میں ملکی معیشت نے غیر معمولی ترقی کی ہے، وہ سوشلزم کو ملک کا نظام صحت خراب نہیں کرنے دیں گے، فوج کو مضبوط بنایا ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگیں ختم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکانگریس کے دونوں ایوانوں سے 'اسٹیٹ آف …
مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کریں گے صدر ٹرمپ کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 5 فروری (اے پی پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دور میں ملکی معیشت نے غیر معمولی ترقی کی ہے، وہ سوشلزم کو ملک کا نظام صحت خراب نہیں کرنے دیں گے، فوج کو مضبوط بنایا ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگیں ختم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکانگریس کے دونوں ایوانوں سے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب میں کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین سال پہلے ہم نے امریکہ کی عظمت کی واپسی کا آغاز کیا ،آج میں آپ کے سامنے شاندار نتائج پیش کرنے کے لیے موجود ہوں۔ان کے بقول ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، روزگار میں اضافے اور جرائم میں کمی سے امریکہ ترقی کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ صرف تین سال میں ہم نے امریکہ کے زوال کی سوچ کو ختم کر دیا ہے،ہم ایسی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے تک سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا، ہم کبھی پیچھے کی طرف نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کیا ہے جو ہمارے کارکنوں کا دفاع، حقوق دانش کا تحفظ اورخزانے میں ڈالر لائے گا اس کے علاوہ امریکی مصنوعات اور پیداوار کے لیے وسیع نئی مارکیٹیں کھلیں گی۔








