اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات کے باوجود رواں مالی سال کے دوران جولائی2019ء سے 21 اپریل 2020ء تک افریقہ کے لیے برآمدات میں گزشتہ مالی کی اسی مدت کے مقابلے میں10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے وزارت تجارت کی طرف سے افریقہ کے …
مشکل حالات کے باوجود افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات کے باوجود رواں مالی سال کے دوران جولائی2019ء سے 21 اپریل 2020ء تک افریقہ کے لیے برآمدات میں گزشتہ مالی کی اسی مدت کے مقابلے میں10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے وزارت تجارت کی طرف سے افریقہ کے لئے برآمدات بڑھانے کی پالیسی کے تحت جولائی اپریل 2019-20 ء کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں چاول کی برآمدات 20 فیصد اضافہ کے ساتھ 600 ملین ڈالر، ٹریکٹررز کی برآمدات 15ملین ڈالر، کپڑوں کی برآمدات 50 ملین ڈالر جبکہ بیڈ لینن کی برآمدات کا حجم 36 ملین ڈالر رہا۔








