مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے چھوٹے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیتے ہوئے اسے 30 جون 2019 ءکی سطح پربحال کردیا ہے،ای سی سی نے روٹی کی پرانی قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ حکام کوموثر پرائس کنٹرول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے چھوٹے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیتے ہوئے اسے 30 جون 2019 ءکی سطح پربحال کردیا ہے،ای سی سی نے روٹی کی پرانی قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ حکام کوموثر پرائس کنٹرول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کاٹن کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے ۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا اور عوام الناس کے مفاد میں یکم جولائی 2017ءسے روٹی پکانے والے چھوٹے تندوروں کیلئے گیس کی قیمت میں نظرثانی کے ضمن میں وزارت توانائی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیتے ہوئے اسے 30 جون 2019 ءکی سطح پربحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ روٹی میں 55 سے لیکر60 فیصد تک قیمت گندم کی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، یکم جولائی2019 سے نئے ٹیرف میں روٹی والے چھوٹے تندوروں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہواتھا ، روٹی کی قیمت میں گیس کی قیمت کاتناسب 20 سے لیکر25 فیصد تک بنتا ہے ۔