مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل ، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت بند ٹیکسٹائل یونٹوں کو بحال کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایم این اے فیض اللہ کاموکہ کے ہمراہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران ملکی برآمدات کو بڑھانے کےلئے ٹیکسٹائل …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل ، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت بند ٹیکسٹائل یونٹوں کو بحال کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایم این اے فیض اللہ کاموکہ کے ہمراہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران ملکی برآمدات کو بڑھانے کےلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے معیشت کی صنعتی بنیاد کو بڑھانے کےلئے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی موجودہ صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسابقتی بنیادوں پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے بند یونٹوں کو چلانے اور نئے پلانٹس کےلئے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے تمام اقدامات کر رہی ہے چونکہ پاکستان نے برآمدات میں مقدار میں اضافہ کیا ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ موجودہ پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ سطح تک استعمال کیا جائے اور مسابقتی بنیادوں پر بند یونٹوں کو چلائیں۔