مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا اپٹما، پی سی جے اے، کسان اتحاد اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں زراعت کے شعبہ کی ترقی پر بے مثال توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، صرف گذشتہ ہفتہ 250 ارب روپے کے زراعت کے شعبہ کو بہتر بنانے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ وہ جمعرات کو یہاں اپٹما، پی سی جے اے، کسان اتحاد …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں زراعت کے شعبہ کی ترقی پر بے مثال توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، صرف گذشتہ ہفتہ 250 ارب روپے کے زراعت کے شعبہ کو بہتر بنانے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ وہ جمعرات کو یہاں اپٹما، پی سی جے اے، کسان اتحاد اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کر رہے تھے جنہوں نے وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات کی اور آنے والے سیزن میں کپاس کے کاشتکاروں کیلئے مسابقتی قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات سے مکمل آگاہ ہے، وہ نہ صرف کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمتیں دے گی جو ان کیلئے مراعات پر محیط ہوں گی جبکہ اس سے کپاس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔