مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیمی الزابی کی ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کےلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ دوطرفہ تعاون سے مزید مثبت راہیں کھلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کےلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ دوطرفہ تعاون سے مزید مثبت راہیں کھلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیمی الزابی سے ملاقات میں کیا۔ سفیر نے منگل کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک حکومت پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کو سراہتا ہے۔ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی صورت میںایسی قیادت موجود ہے جو ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے بہت سنجیدہ ہے۔ پاکستان کا ایکو سسٹم ریسٹوریشن فنڈ، کلین گرین منصوبہ اور 10 بلین ٹری سونامی قابل ستائش اقدامات ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو حکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظہبی میں آئندہ سال منعقد ہونے والے ہفتہ برائے ابوظہبی پائیدار ترقی اور شیخ زید پائیدار ترقی ایوارڈ میں شرکت کی دعوت دی۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے سفیر کو موجودہ حکومت کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply