مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے تاجک سفیر شیر علی جونو کی ملاقات، دونوں ملکوں کا شہری ہوابازی کے شعبہ میںتعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اورایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میںتعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے …
مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے تاجک سفیر شیر علی جونو کی ملاقات

مزید خبریں
مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے تاجک سفیر شیر علی جونو کی ملاقات، دونوں ملکوں کا شہری ہوابازی کے شعبہ میںتعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اورایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میںتعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعین تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو کے مابین ملاقات میں کہی گئی تاجک سفیر نے مشیرہوابازی سے منگل کو اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سےاحت اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے تاجکستان حکومت اور اپنی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور پاکستان میں تعمیر و ترقی کے لےے سابق وزیراعظم محمد نواز شرےف کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے امن و امان کی بہتری، توانائی اور تجارت کے شعبے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔








