اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے پاکستان میں خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے پاکستان میں خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزق داﺅد نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ دوست ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں، تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر مہدی ہنر دوست نے مشیر تجارت کا شکریہ ادا کیا۔








