اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں افغانستان میں برطانیہ کے سفیر ڈومینک جرمی نے ملاقات کی۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی انکے ہمراہ تھے۔دونوں فریقوں نے بات چیت کے دوران افغانستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ کے سفیر نے کہا کہ انکا ملک افغانستان میںامن …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں افغانستان میں برطانیہ کے سفیر ڈومینک جرمی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں افغانستان میں برطانیہ کے سفیر ڈومینک جرمی نے ملاقات کی۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی انکے ہمراہ تھے۔دونوں فریقوں نے بات چیت کے دوران افغانستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ کے سفیر نے کہا کہ انکا ملک افغانستان میںامن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرنیکا خواہاں ہے۔ دونوں فریقوں نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے مصالحتی عمل کو برقرار رکھنے کی غرض سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مشیر خارجہ نے برطانوی سفیر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے اور افغانستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے سے متعلق پاکستان کے خواہش سے آگاہ کیا۔








