مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملائیشیاءکے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں ملائیشیاءکے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے پاک ملائشیاءدو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں ،او آئی سی سمیت علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی فورمز میں تعاون کا جائزہ لیا۔مسلم امہ کو درپیش معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔ملائشیاءکے سابق …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں ملائیشیاءکے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے پاک ملائشیاءدو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں ،او آئی سی سمیت علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی فورمز میں تعاون کا جائزہ لیا۔مسلم امہ کو درپیش معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔ملائشیاءکے سابق وزیر اعظم نو رکنی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔عبداللہ بداوی 2003سے 2009تک ملائشیاءکے وزیر اعظم رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا ہے جس سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی سربراہی میں ملائشین سرمایہ کاروں کا وفد حلال فوڈ پروسیسنگ، مائیکرو فنانسنگ اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔مشیر خارجہ نے ملائشین وفد کو پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply